سرینگر/عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک اجلاس سوموار کو میرواعظ منزل راجوری کدل میں منعقد ہوا جس میں کل یعنی منگل کو مرحوم میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی کے سلسلے میں عید گاہ جلسے کو حتمی شکل دی گئی۔
ایک بیان میں بتایا گیا کہ اجلاس کی سربراہی میرواعظ عمر فاروق نے انجام دی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ کل جامع مسجد سے عید تک میرواعظ کی قیادت میں ایک پر امن جلوس نکالا جائے گا ۔
بیان کے مطابق یہ جلوس نماز ظہر کے بعد نکالا جائے اور اس میں سماج کے سبھی طبقوں سے وابستہ لوگ شامل ہونگے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ کل یعنی منگل کو مرحوم میرواعظ کی برسی کے سلسلے میں کشمیر میں ہڑتال کی جائے گی ۔