سرینگر// جماعت اسلامی تحصیل سنگرامہ بارہمولہ کے اہتمام سے کل ریاستی مطالعہ قرآن ٹیسٹ کا انعقاد 16اپریل 2017کو ہورہا ہے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔اس بارے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل ریاستی مطالعہ قرآن ٹیسٹ کیلئے نصاب کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ نتائج کا اعلان 14مئی کو کیا جائے گا ۔خواہشمند امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ جماعت کے ضلعی دفاتر ،تحصیل دفتر سنگرامہ ،متکبہ علم و دانش شاہ فیصل مارکیٹ سوپور،مکتبہ اسلامی بارہمولہ اور مرکزی دفتر جماعت اسلامی باراں پتھر بٹہ مالو سے فارم حاصل کرسکتے ہیں ۔