سرینگر/مشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جمعہ کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں عوام سے یہ اپیل پھر دہرائی ہے کہ وہ رواں پنچایتی انتخابات کے آٹھویں مرحلے کے موقعہ پر مورخہ8 دسمبر 2018 بروزسنیچروار کوبھی مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرکے اس مشق سے عملاً دور رہ کر اسے کلی طور پر مسترد کریں۔
بیان کے مطابق کل یعنی سنیچر کو جن علاقوں میں ووٹ ڈالے جانے ہیں اُن میں ہائیہامہ، حاجن، نادی ہل، ناروا، بونیار، قمرواری، بی کے پورہ، نارہ بل،اچھہ گوز، پانپور، امام صاحب،کیموہ شامل ہیں۔
قائدین نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکمرانوں کی جانب سے ان پر'' مسلط ''کئے گئے انتخابی عمل کو گزشتہ مراحل کی طرح مکمل طور مسترد کریں اور اس دن مذکورہ علاقوں میں ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کریں۔