سرینگر/سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق ، مشترکہ مزاحمتی قیا ت نے بدھ کوعوام سے یہ اپیل پھر دہرائی کہ وہ رواں پنچایتی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے موقعہ پر مورخہ29 نومبر بروزجمعرات کواُن علاقوں میں ہڑتال کریں جہاں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
بیان کے مطابق کل یعنی جمعرات کولنگیٹ،واوورہ، سوگام، آلوسہ، زینہ ییر، شیر آبادکھور، لال پورہ،شیر پتھری، ، کھاگ، ایس کے پورہ، لتر، ترال، کیلر، رام نگری، فرصل، بہی باغ، کے پورہ، ڈی پورہ کے علاقوں میں پنچایتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ ہورہی ہے۔
قائدین نے عوام پر زور دیا کہ وہ رواں انتخابی عمل کو مسترد کریں اور اس دن مذکورہ علاقوں میں ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کریں۔