سرینگر/ سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اورمحمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سوموار کو عوام سے یہ اپیل پھر دہرائی کہ وہ رواں پنچایتی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے موقعہ پر منگل یعنی 27 نومبر کواُن علاقوں میں ہڑتال کریں جہاں یہ انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔
مزاحمتی قیادت کے مطابق پنچایتی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں کل ماور، قلم آباد، بانڈی پورہ، بجہامہ ، وائلو، سنگھ پورہ، بیروہ، وترہیل، آری پل، کنڈ، اچھہ بل، ویسو، شانگس اور چھترگل میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
قائدین نے عوام پر زور دیا کہ وہ'' مسلط کئے گئے '' انتخابی عمل کو مکمل طور مسترد کریں اور مذکورہ علاقوں میں ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کریں۔