جموں//کانگریس نے5جولائی کو ریاست کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکمران جماعت پی ڈی پی نے ناگپور کی ہدایت پر اقتدار کی ہوس کیلئے ریاست کے خصوصی تشخص کو مسخ کیا۔کانگریس کی ایک میٹنگ کے دوران پارٹی کے نائب صدر جی ایم سروری نے ریاست مین جی ایس تی کے موجودہ صورت میں اطلاق کو ریاست کیلئے زہر ناک قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو ریاست کی خصوصی حیثیت کو تحفظ فرہم کرنے میں ناکام ہوگئے جبکہ انہوں نے پی ڈی پی پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست میں انسانی خون کو بہانے کیلے ذمہ دار ہے۔کانگریس نائب صدر اور سابق وزیر نے کہا کہ آئین ہند کی101ویں ترمیم کے اطلاق کیلئے حکومت کی طرف سے بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ اور اسمبلی کا خصوصی اجلاس ایک ڈرامہ تھا،جس سے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔سروری نے کہا کہ کانگریس ریاست میںجی ایس ٹی لگانے کے خلاف نہیں تھی تاہم سرکار کو چاہے تھا کہ246A کے تحت پارلیمنٹ میں ترمیم کرنی چاہی تھی اور اس کے بعد کمیشن کا قیام عمل میں لاکر اور دفعہ370کے تحت بل کو اسمبلی میں پیش کرنا چاہے تھا تاکہ ریاست کی مالی اور سیاسی کو مختاری برقرار رہتی،تاہم اس کے بدلے وزیر خزانہ نے جلدی میں معاملہ نپٹایا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے اطلاق کے دوران نہ ہی دفعہ5اور نہ ہی دفعہ370کو ملحوظ نظر رکھا گیا ،جبکہ ناگپور کے کہنے پر تمام ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بھی میں نے یہ معاملہ اٹھایا کہ جن چیزوں کو ریاست ٹیکس سے مستثنیٰ رکھتی تھی،انکا حشرر اب کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے جب73ویں اور74ویں ترمیم لاگو کی تھی،تو ریاست کی کصوصی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑا تھا۔