Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

کلین سویپ کرنے کی غرض سے اترے گی آج بھارتی ٹیم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 12, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 پلے کیل/سری لنکا کے خلاف گزشتہ دونوں میچوں میں شاندار فتح کے ساتھ سیریز پر قبضہ جمانے کے بعد ہندستانی کرکٹ ٹیم کی نگاہیں ، ابھی پلے کیل میں ہفتہ سے شروع ہونے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے ساتھ سیریز میں تین صفرکی کلین سویپ کرکے تاریخ رقم کرنے پر لگی ہیں۔  ہندستان نے 85 سال کی تاریخ میں صرف ایک بار ہی غیر ملکی میدان پر سیریز میں تین ٹیسٹ جیتے ہیں اور اب اسٹار کھلاڑی اور کپتان وراٹ کی قیادت میں ایک بار پھر ٹیم انڈیا کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے ۔ ہندستان نے وراٹ کی ہی قیادت میں 22 سال کے وقفے پر سری لنکا دورے میں تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیتی تھی اور اس بار کپتان 3-0 سے کلین سویپ کرنے کے قریب ہیں۔ ملک کے کامیاب کپتانوں میں شمار 28 سال کے وراٹ کی قیادت والی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں بغیر کسی پریشانی کے پلے کیل میں میزبان ٹیم کو شکست دینے کا موقع رہے گا جبکہ سری لنکا کی ٹیم اس میچ میں شکست ٹال کر اپنا وقار محفوظ کرنا چاہے گی۔ ہندستان نے پہلے گالے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 304 رنز اور دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 53 رنز سے شاندار جیت اپنے نام کی تھی۔ اگرچہ ہندستانی ٹیم کو اس میچ میں بھی پوری طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ نتائج کے لحاظ سے یہ اہم نہ ہو لیکن میزبان ٹیم اس میچ میں واپسی کرنے کے لئے ضرور جدوجہد کرے گی۔ سری لنکا کی ٹیم گزشتہ میچوں میں شرمناک شکست سے پہلے ہی دباؤ میں ہے اور خود ان کے کھیلوں کے وزیر نے کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی ہے ۔کپتان دنیش چنڈیمل، آل راؤنڈر اساکا گنارتنے ، لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہرات اور تیز گیند باز نوان پردیپ یہ سب پچھلے میچوں میں فٹنس مسائل سے دو چار رہ چکے ہیں۔اگرچہ چنڈیمل نمونیا پر قابو پانے کے بعد واپسی کر چکے ہیں لیکن باقی کھلاڑی باہر ہیں۔پلیکیل ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی سری لنکا کی ٹیم میں دشمت چمیرا اور لاھرو گمانگے کو شامل کیا گیا ہے تو بلے باز دنشکا گناتلکا کو آخری میچ سے باہر کر دیا گیا ہے ۔صاف ہے کہ سری لنکا کی ٹیم پلیکیل میں کافی تبدیلیوں کے ساتھ اترے گی اور اس کی کوشش اس وقت بہتر نتائج کی رہے گی۔کپتان چنڈیمل بھی میچ کے موقع پر کہہ چکے ہیں کہ پلیکیل ٹیسٹ میں جیت نہ صرف ان کھلاڑیوں کو خوش کر دے گی بلکہ یہ حوصلہ بڑھانے والی بھی ہوگی۔وہیں ہندوستانی ٹیم میں بھی اس بار کچھ ایک تبدیلی دیکھنے کو ملیں گی کیونکہ دوسرے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ رویندر جڈیجہ میچ میں اپنے رویہ کی وجہ سے ایک میچ کے لیے معطل ہیں۔ دوسرے میچ میں کل سات وکٹ اور اپنی ناٹ آؤٹ 70 رنز کی اننگز کھیلنے والے جڈیجہ ٹیسٹ میں دنیا کے نمبر ایک بولر اور نمبر ایک آل راؤنڈر بھی ہیں۔لیکن اسٹار آل راؤنڈر کی غیر موجودگی میں پٹیل یا کلدیپ یادو میں سے کسی ایک کا انتخاب ہو سکتا ہے ۔کلائی کے بولر کلدیپ اسپن بولنگ میں کافی اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں اور امید ہے کہ وراٹ انہیں اکشر پر ترجیح دے سکتے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میں ابھی تک ڈیبو نہیں کیا۔جڈیجہ کی غیر موجودگی میں اسپن شعبے میں سب سے زیادہ انحصار روی چندرن اشون پر ہے ۔آف اسپنر نے اب تک دو میچوں میں 11 وکٹ نکالے ہیں۔تیز گیند بازی اٹیک میں ہندستان کے پاس امیش یادو، محمد سمیع، میڈیم فاسٹ بولر ہردک پانڈیا اور پلیکیل میچ سے پہلے بھونیشور کمار بھی کافی مشق کرتے نظر آئے جس کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ وہ بھی آخری میچ میں دکھائی دے سکتے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

سپورٹس

انٹر زونل گرلز ٹورنامنٹ کے حصہ کے طور پر تھانگ تا مقابلے کا انعقاد

June 6, 2025
سپورٹس

رونالڈو کا میچ وننگ گول پرتگال نے نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی

June 5, 2025
سپورٹس

جیت کی خوشی ماتم میں تبدیل بنگلور میں جشن کے دوران بھگدڑ،11کی موت

June 4, 2025
سپورٹس

ناروے شطرنج آٹھویں راؤنڈ میں گوکیش کو شکست

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?