تھنہ منڈی //تھنہ منڈی میں پنچایت لاح کے کلہ گاؤں کا پرائمری اسکول پچھلے ایک ماہ سے بند پڑاہے ۔اسکول میں 25طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ ایک باورچی سمیت دو اساتذہ بھی تعینات ہیں لیکن مقامی لوگوں کے مطابق اسکول ایک ماہ سے بند پڑا ہے ۔ پیپلزڈیموکریٹک پارٹی ضلع خاتون صدر شاہدہ اختر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مقامی لوگوں کی شکایت پر انہوں نے اسکول کا دورہ کیاجہاں پر اسکول کو مقفل پایاگیا۔انہوں نے بتایاکہ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ اسکول پچھلے ایک ماہ سے مکمل بند پڑا ہوا ہے اورکوئی بھی ٹیچر ڈیوٹی پر نہیں آرہا ۔ انہوں نے وزیر تعلیم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیں تاکہ علاقے میں تعلیمی نظام میں بہتر لائی جاسکے ۔