کلکتہ//کلکتہ کے مشہور باگری مارکیٹ میں ایک کثیر منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔اس عمارت میں ایک ہزار کے قریب تجارتی ادارے اور دفاتر تھے ۔محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق اب تک اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے ۔گزشتہ 9گھنٹے سے کثیر منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔یہ مارکیٹ قدیم ریاستی سیکریٹریٹ رائٹرس بلڈنگ اور ریزروبینک آف انڈیا کے دفاتر سے محض ایک دو کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ۔تقریباً فائر بریگیڈ کی 30گاڑیاں آگ بجھانے میں مشغول ہے ۔کثیر منزلہ عمارت میں کاسٹمکس اور گودام واقع ہے ۔محکمہ فائرکے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ یہ علاقہ انتہائی تنگ ہے اور اس کی وجہ سے محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ہم نے بڑی مشقت کے بعد شیشے اور دروازے توڑ کر داخل ہوئے ہیں ۔آتشزدگی کی شروعات گراؤنڈ فلور سے اور تیزی سے پورے علاقے میں پھیل گئی ۔نوگھنٹے کی شدید مشقت کے بعد ہی مکمل طور پر آگ نہیں بجھی ہے ۔فورنسک ٹیم موقع کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لے رہی ہے اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کررہی ہے ۔افسر نے بتایا کہ عمارت میں کچے مال زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی ۔اس کے علاوہ عمارت مے دراڑیں آگئی ہیں ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی جو جرمنی اور اٹلی کے دورے پر روانہ ہوگئی ہیں ۔ائیر پورٹ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمارت میں کوئی بھی شخص پھنسا نہیں ہو اہے ۔