جموں//جموں یونیورسٹی کے لائف لانگ لرننگ (ڈی ایل ایل ) ، سائیکالوجی اورسٹوڈنٹس ویلفیئر شعبہ جات کے اشتراک سے ’’کلچرل ہیری ٹیچ، سوشل ڈسرپشن اینڈڈیولپمنٹ ‘ کے موضوع پر برگیڈیرراجندرسنگھ آڈیٹوریم میں توسیعی لیکچرار کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران عالمی شہرت یافتہ کنزرویٹر اپرنا ٹنڈن نے موضوع سے متعلق لیکچرپیش کیا۔اپرنا ٹنڈن ہاروڈ یونیورسٹی کی سابق طالبہ ہیں اور آئی سی سی آراو ایم کے انٹرنیشنل کیپسٹی ڈیولپمنٹ پروگرام ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ کے تحت مشکل وقت میں ثقافتی تحفظ کے بارے میں جانکاری عام کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ شام، عراق، نیپال، فلپائن، موصل ، ہیتی ، سوڈان وغیرہ میں موضوع سے متعلق لیکچرپیش کرچکے ہیں۔توسیعی لیکچرکی تقریب کے دوران ڈائریکٹر لائف لانگ لرننگ ڈاکٹر کویتاسوری، ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر انوپما ووہرہ ، ڈاکٹر ہیماگنڈوہ ودیگرشخصیات بھی موجودتھیں۔اس موقعہ پر اپرنا ٹنڈ ن نے آفات سماوی ودیگر مشکل حالات کے دوران ثقافتی ورثے کے تحفظ کے بارے میں تفصیلی خیالات کااظہارکیا۔ا س دوران انہوں نے اپنے بیس سالہ تجربات بھی بیان کئے۔اس دوران پروگرام کی نظامت سوناکشی گنڈوترہ جبکہ شکریہ کی تحریک دکشا انڈوترہ نے پیش کی۔