کلچرل فورم کے زیر اہتمام تمدنی پروگرام

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 جموں//کلچرل فورم کی جانب سے تحصیل ہیرا نگر کے علاقہ چنڈوال کے نزدیک موضع ہو رہ کیمپ میں خواندگی و تمدن پرپروگرام کا انعقاد کیا گیا جو کہ مشاعرے اور موسیقی پر مشتمل تھا۔اس پروگرام میں شعراء،موسیقاروں اور دانشوروں نے حصہ لیا۔پروفیسر للت مگوترہ نے اس پروگرام کی صدارت کے فرائض انجام دیئے۔گھنیشور شرما اور کمل گپتا اس موقعہ پر مہمان اعزازی تھے۔شعرو شاعری میں گیانیشور شرما،رازمناوری،رندھیر رائے،پروفیسر للت مگوترہ،دیپ آر سی،سوشیل بیگانہ،سیتا رام سپولیا،تاراچند،ڈاکٹر بلجیت، احمد لطیفی،بلوان سنگھ،بشن سنگھ نے حصہ لیا۔موسیقی کے پروگرام میں منجوبالا،سہانی کلہوترہ،امرجوت چوہان،ممتا چوہدری،جے دیپ رتن اور کرن ملہوترہ نے حصہ لیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *