جموں//ریاستی کلچرل اکادمی کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ جمعرات کے روزبھی جاری رکھا۔یہاں جے اینڈکے کلچرل اکیڈمی ایمپلائزیونین کے بینرتلے احتجاج کرتے ہوئے ملازمین نے کہاکہ جموں میں کام کررہے کلچرل اکادمی کے ملازمین کوحکومت نظرانداز کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کلچرل اکادمی میں عملے کی قلت ہے اورایک شخص کوچارچارعہدے دے کرکام چلاجارہاہے اورجوملازمین کام کررہے ہیں ان پرکام کااضافی بوجھ ہے ۔انہوں نے کہاکہ جہاں پرسو ملازم کام کرنے چاہیئں وہاں پربیس ہی ملازمین کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس پرطرہ کہ جوملازمین کام کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی بھی نہیں کی جاتی ہے۔