جموں// جیوتی پورم ریاسی میں جے اینڈکے اکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈ لنگویجز کی جانب سے منعقدہ ضلع سطح کے ڈرامافیسٹیول کے دوران پیش کئے گئے ’’پھندی ‘‘ کو بہترین ڈراماقراردیاگیاہے۔یہ ڈراما ابھینیا کلا منچ ریاسی کی طرف سے شاداب خان کی ہدایت کاری میں پیش کیاگیا ۔اس دوران ڈراماکے ہدایت کار شاداب خانکوبہترین ڈائریکٹر، انجلی آنند کو بہترین اداکاری، رفعت خان کو بہترین سیٹ ، ترسیم کمارکو بہترین لائٹ ،روہت کمار کو حسرت ، وشالی دیوی کو عورت جبکہ ترسیم کمارکواعزازات سے نوازاگیا۔اس ڈرامے میں مرکزی کرداراپنے والد جو کینسرکامریض ہوتاہے کوقتل کردیتاہے ۔ اس کے بعد معاملہ حکومت کے پاس جاتاہے اورحکومت سے پھندی پررحم کرنے کی استدعاکی جاتی ہے۔اس ڈرامے میں شاداب خان ،ترسیم کمار، انجلی آنند، سچدیو سنگھ، انل کمار، ہردیپ بھگت ، راج وجے سنگھ، روہت کمار، پریتم کمار، وشالی دیوی، مہندر شرما، وجے پال نے کرداراداکیے۔ جبکہ لائٹس ترسیم کمار، سائونڈ اجے سنگھ جموال نے دی۔