بانڈی پورہ//کلوسہ بانڈی پورہ میں سینکڑوں کسانوں نے دھرنا دیکر سوپورہ بانڈی پورہ شاہراہ پرچار گھنٹے تک ٹریفک کی نقل و حمل مسدود کردی ۔دھرنا پر بیٹھے افراد نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نالہ مدومتی پر باندھ تعمیر کرنے کے نتیجے میں کلوسہ ناتھ پورہ ،وٹہ پورہ قاضی پورہ اورلہروال پورہ سے بہنے والی ندی خشک ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے کھیتوں کی سینچائی نہیں ہورہی ہے۔کسانوں کا مطالبہ ہے کہ کھیتوں کی سینچائی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔اس دوران تحصیلدار بانڈی پورہ مبشر نازکی نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ خورشید احمد سنائی کی ہدایت پر کلوسہ پہنچ کر کسانوں کویقین دلایاکہ چار پانچ روز کے اندر ندی کا پانی بحال کیا جائے گا جس کے بعد دھرنا پر بیٹھے کسان پُرامن طور منتشر ہوگئے۔