سرینگر// شہر خاص کے کلوال محلہ رعناواری میں آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔اتوار کی شام کو کلوال محلہ رعناواری میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب رہائشی مکان سے آگ نمودا رہوئی جس نے آناً فاناً پورے مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران رہائشی مکان کی اوپری منزل کو نقصان پہنچا۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دو فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ سے رہائشی مکان کو جزوی طورپر نقصان پہنچا۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی