کنگن/ / کلن مےں پےنے کے پانی کی قلت اوربجلی ناےاب رہنے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تحصےل گنڈ کے کلن علاقے مےں پےنے کے پانی کی عدم دستےابی کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بجلی ٹرانسفارمر جل جانے کے نتےجے مےں آبادی گونا گوں مشکلات سے دو چار ہے ۔کلن کے حجام محلہ، شےخ محلہ اور وانی محلہ گذشتہ اےک ماہ سے پےنے کے پانی سے محروم ہےں جس کے باعث لوگوں کو آس پاس ندی نالوں کا نہاےت ہی آلودہ پانی استعمال مےں لانا پڑتا ہے ۔اگر چہ محکمہ پی اےچ ای نے متاثرہ علاقوں کو پےنے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے اےک ٹےنکرکام پر لگاےا ہے تاہم علاقوں مےں آنے والے ٹےنکر کے پانی سے پوری آبادی مستفےد نہےں ہو پارہی ہے اور اس ٹےنکر کا پانی صرف برلبِ سڑک چند گھرانوں تک ہی پہنچ پاتا ہے جبکہ اندورنی علاقوں کی آبادی پےنے کے پانی سے اکثر و بےشتر محروم رہتی ہے اور انہےں آئے روز ندی نالوںکا گندہ پانی ہی استعمال مےں لانا پڑتا ہے۔دریں اثناءعلاقے کے لوگوں کی شکاےت ہے کہ گذشتہ بےس روز سے وہ بجلی سپلائی سے بھی محروم ہیں ۔مقامی آبادی کا الزام ہے کہ علاقے مےں قائم 250KVبجلی ٹرانسفارمر بےس روز قبل خراب ہوچکا ہے جس کو مرمت کے لئے ورکشاپ پہنچاےا گےا اور فوری طور معمولی مرمت کرکے دوبارہ نصب کےا گےا تاہم کچھ گھنٹوںکے بعد ہی وہ دوبارہ جل گےا اور تب سے لےکر اسے مرمت کرکے دوبارہ علاقے مےں نصب نہےں کےا گےااورعلاقہ گھپ اندھےرے مےںہے ۔