اوڑی//کلسی ماچھی کرنڈ اوڑی میںدس روز سے بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگ مشکلات سے دوچار ہیں ۔ علاقے کے ایک شہری فیاض احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ دس روز قبل ان کے علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو گیا تھا مگر محکمہ بجلی کے اہلکاروں نے ابھی تک مرمت کرنے کے لیے ورکشاپ نہیں لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی کے بعد اس علاقے کے 100 کنبے گزشتہ دس روز سے گھپ اندھیرے میں ہیں۔