جموں//انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل گورنمنٹ پی جی کالج فاروومن گاندھی نگر جموں نے کلسٹریونیورسٹی جموں میںانڈرگریجویٹ اورپوسٹ گریجویٹ کورسزمیں داخلے کے خواہشمندطلباء کیلئے انٹریکٹیوسیشن کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران تقریب میں وائس چانسلر کلسٹریونیورسٹی جموں مہمان خصوصی تھے جبکہ پرنسپل وومن کالج گاندھی نگر کرن بخشی ، اورڈاکٹرجتندرکھجوریہ رجسٹرار کلسٹریونیورسٹی بھی ایوان صدارت میں شامل تھے۔ اس موقعہ پر کنوینر کوالٹی ایشورنس سیل ڈاکٹرسریندرشرمانے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن سے داخلے کے عمل کے بارے میں تفصیلی طورپر شرکاء کوجانکاری دی۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر کرن بخشی نے طلباء کو انٹرنیس پاس کرنے سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔ڈاکٹرانجوبھسین نے کلسٹریونیورسٹی کے کورسزمیں داخلہ لینے پرزوردیا۔