عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ کلانی کی عوام نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقہ کی بجلی گزشتہ تین روز سے کاٹ دی گئی ہے جس کی وجہ سے اس علاقہ میں بسے تین سو سے زائد کنبہ جات پر مشتمل لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس علاقہ کے لوگ بجلی کا بل بھی ماہانہ ادا کرتے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کے بجلی بل نہ ادا کرنے کی وجہ سے پورے علاقہ کی بجلی محکمہ نے گزشتہ تین دنوں سے بند کی گئی ہے علاقہ سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار احمد نامی شخص نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبا و طلبات کے امتحانات جاری ہیں مگر وہ بجلی نہ ہونے کے کارن گھروں میں امتحانات کی تیاری نہیں کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے علاقہ میں کچھ ایسے مریض ہیں جو مشینوں کی وجہ سے سانس لے لئے رہے ہیں جو مشین بجلی کی وجہ سے چلتی ہیں مگر گزشتہ تین روز سے انہیں بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے علاقہ میں تین بجلی کے ٹرانسفرمر لگائے گئے ہیں اور تینوں کے تینوں کی بجلی سپلائی بند کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کو چاہیے کہ جو لوگ ماہانہ بجلی کا کریا دے رہے ہیں کم سے کم ان کی بجلی تو چلائی جائے جو نہیں دے رہے ہیں انہیں بھی کریا دینا چاہے تاکہ بجلی کا نظام بہتر چل سکے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے ملازمین اس علاقہ کی عوام کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل تک اگر ان کے علاقہ کی بجلی نہیں چلائی گئی تو وہ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے۔