ایم شفیع میر
گول//کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے مصداق کم از کم ڈیڑھ دہائی بعد گول کا تالا بند انفارمیشن دفتر پھر سے کھل گیا۔گزشتہ کئی برسوں سے یہ دفتر تالا بند تھا اور لوگوںنے اعلیٰ حکام سے بار ہا مطالبہ کیا کہ سب ڈویڑن گول میں قائم انفارمیشن دفتر کو بحال کیا جائے لیکن ہر بار عوام کے اِس مطالبہ کو نظر انداز کیا گیا۔تاہم مقامی میڈیا کی جانب سے انفارمیشن دفتر سے متعلق با ربارخبر کرنے اور معاملہ اجاگر کرنے کے بعد آ?ج گول کا تالابند انفارمیشن دفتر باضابطہ طور بحال ہو گیا۔ لوگوں نے میڈیا نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس میڈیا نمائندوں کی جانب سے بار بار خبرکرنے کے بعد بالآخرآ?ج خبر کا اثر سامنے ا?ٓگیا اور کم از کم ڈیڑھ دہائی سے مقفل انفارمیشن دفتر گول گلاب گڑھ بحال ہوگیا۔ لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران کا بھی شکر یہ کیا جنہوںنے دیر سے ہی سہی لیکن عوام کی اِس دیرینہ مانگ کو پورا کیا اور علاقے میں دہائیوں قبل گول میں قائم ہوئے اِس اہم دفتر کو پھر سے بحال کیا۔