بانڈی پورہ// عوامی شکایات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے اور کرالہ پورہ علاقے میں کشن گنگا پاور پروجیکٹ کے متاثرہ کنبوں کے مسائل کے حل کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ خورشید احمد ثنائی کی صدارت میں این ایچ پی سی آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔اس موقعہ پر متاثرہ کنبوں ،جوکہ میٹنگ میں موجود تھے نے پانی کے اخراج کے مسائل کے علاوہ کئی مسائل کو ابھارا ۔انہوںنے ایک ہفتے کے دوران ٹنل سے پانی نکالا جائے گا جس کے بعد مرمت کا کام شروع ہوگا۔ترقیاتی کمشنر نے این ایچ پی سی آفیسران کو روزگار اورمعاوضے کے معاملات کا جائزہ لینے پر زوردیا تاکہ عوام کو دی گئی یقین دہانیوں کو پورا کیاجاسکے۔میٹنگ میں جنرل منیجر این ایچ پی سی اورچیف انجینئر کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔