سرینگر// بھارت اور پاکستان سندھ طاس آبی معاہدے کے تحت بھارت کے دو پن بجلی پروجیکٹوں کے حوالے سے واشنگٹن میں عالمی بنک کے پاس سوموار کومذاکرات کرنے جارہے ہیں ۔مرکزیسیکریٹری برائے آبی وسائل امر جیت سنگھ بھارتی وفد کی سربراہی کریں گے جبکہ دوسری طرف سے ان کے ہم منصب کی ان مذاکرات میں شرکت متوقع ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان آخری بار اس اشو پر مذاکرات مارچ2017میں ہوئے تھے جو پاکستان میں مستقبل سندھ کمیشن کے سامنے ہوئے ۔عالمی بنک چاہتا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بجلی پروجیکٹوں کے حوالے سے دوںوں طرف کے تنازعات کو ختم کرنے میں اپنا رول ادا کرے ۔