ادھم پور//جموں وکشمیر کواپریٹیو زیونین لمٹیڈ کی طرف سے آج کشن پور میں ایک روزہ جانکاری کیمپ منعقد ہوا۔ جانکاری کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے امداد ِ باہمی کے وزیر چیرنگ دورجے نے روزگار کی فراہمی میںکواپریٹیو سائیٹیوں کے رول کو اُجاگر کیا۔ اُ نہوںنے کسانوں اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو محکمہ کی مختلف سکیموں سے بھر پور استفادہ کرنے پر زوردیا۔ اُنہوںنے کہا کہ کواپریٹیو سوسائیٹیوں کے کافی فوائد ہیں لہٰذا مختلف سکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری پروگراموں کا اہتمام کیا جانا چاہئے ۔کیمپ میں رجسٹرار کواپریٹیو سوسائٹیز بشیر احمد بٹ ، چیئرمین کواپریٹیو یونین لمٹیڈ راجیش شرما اور دیگر افسران اور عام لوگوں نے شرکت کی۔