عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر یونیورسٹی نے حضرت شیخ نور الدین نورانی ؒ کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کے پیش نظر 20 اکتوبر 2025 کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ اسسٹنٹ کنٹرولر آف امتحانات (کنڈکٹ) کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔