سرینگر//کشمیر یونیورسٹی بائیو ریسورسزکے طلباء کے ایک وفد نے کل وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری کے ساتھ ملاقات کی اور اُن سے اپیل کی کہ بائیو ریسورس مضمون کالجوں اور ہائیر سکینڈری سکولوںمیں بھی متعارف کرایا جائے ۔وفد نے وزیر کو جانکاری دی کہ یہ مضمون کشمیر یونیورسٹی میں سال 2009ء میں شروع کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ اس مضمون میں ٹیکنالوجی اور دیگر اختراعی مدوں کی جانکاری موجود ہے اور اس میں روزگار کے کافی مواقع بھی موجود ہیں۔طلباء نے وزیر سے کہا کہ یہ مضمون متعارف کرنے سے ریاست میں بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملے گی۔وزیرنے طلباء کے مسائل غور سے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کی تجاویز پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا اور اس مضمون کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں متعارف کرنے کے لئے لازمی اقدامات بھی کئے جائیںگے۔