سرینگر//موجودہ عالمی وباء کوروناوائرس کی وجہ سے کشمیر یونیورسٹی کے ملتوی کئے گئے تمام امتحانات کو آن لائن منعقد کرنے کے فیصلے کے تناظر میں یونیورسٹی نے سنیچروار کو اکیڈمک کونسلرس کی آن لائن میٹنگ کااہتمام کیا۔میٹنگ کی صدارت اکیڈمک افیئرس کے ڈین پروفیسرشبیراحمدبٹ نے کی ،جس میں مرکزی کیمپس،سٹیلائٹ کیمپس اور پوسٹ گریجویٹ کالجوں کے 50سے زیادہ اکیڈمک کونسلرس نے حصہ لیا۔پروفیسر شبیر احمد بٹ نے آن لائن امتحانات میں طلبہ کی صد فیصد حاضری کواکیڈمک کونسلروں پرزوردیا۔انہوں نے کہا کہ آن لائن طور تدریس کے طریقے میں درس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماراعزم ہے کہ ہمارے طلبہ کو معیاری تعلیم مہیاہو۔انہوں نے اکیڈمک کونسلروں کے کام کی تعریف کی اورکہا کہ ان کارول یونیورسٹی کمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کیلئے اہم ہے۔اس موقعہ پر چیف کارڈنیٹر چوائس بیسڈکریڈٹ سسٹم ،پروفیسرمحمدشفیع نے نصاب کے جامع ماڈل کی تفصیلی پرزنٹیشن دی۔