Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی کی ڈگری اسناد حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف طلاب 8ماہ سے منتظر،شعبہ امتحانات کے خلاف برہم

Mir Ajaz
Last updated: August 17, 2023 5:40 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

پرویز احمد

سرینگر //کشمیر یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن اورڈپلومہ کرنے والے طلبہ و طالبات کیلئے ڈگڑی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ’’جوئے شیر لانے کے مترادف ‘‘ ہے۔ کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کی عمارت کی ایک منزل سے دوسری منزل تک پہنچنے میںڈگری سرٹیفکیٹ کو 6 سے8ماہ کا وقفہ لگتا ہے جو طلبہ و طالبات کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ سوموار کو ڈگری لینے پہنچے سینکڑوں طلبہ و طالبات میں بلقیس( نام تبدیل) نامی 24سالہ طالبہ بھی شامل تھی جوکینسر سے متاثر ہے لیکن ڈگری کے حصول کیلئے یونیورسٹی کا چکر لگانے پر مجبور ہے۔ بلقیس نے بتایا ’’ میں ایک کینسر مریضہ ہوں، ہر ایک طالب علم کا ریکارڈ متعلقہ شعبہ ، رجسٹریشن سیکشن ، شعبہ امتحانات اور دیگر شعبہ جات کے پاس موجود ہوتا ہے‘‘۔انہوںنے کہا ’’ پوسٹ گریجویشن میں طالب علموں کے داخلہ کے وقت تمام لوازمات پورے کرائے جاتے ہیں اور ان لوازمات کو پورا کرنے کیلئے موٹی فیس بھی وصول کی جاتی ہے لیکن پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد طلبہ و طالبات کو مختلف شعبہ جات سے ڈگری سرٹفیکٹ کے فارم پر دستخط کرانے کیلئے ایک شعبہ سے دوسرے شعبہ تک گھسیٹا جاتا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا ’’ متعلقہ شعبہ سے دستخط، رجسٹریشن اور پھر شعبہ امتحانات سے تازہ مارکس سرٹفیکیٹ پر دستخط بھی حاصل کرنا پڑتا ہے جبکہ مارکس کارڈ یونیورسٹی کا ہی جاری کردہ ہوتا ہے‘‘۔ بلقیس نے بتایا ’’میں نے سال 2022میں ڈگری کیلئے فارم جمع کیا تھا اور ایک سال مکمل ہونے کو ہے اور ابھی بھی ڈگری سرٹیفکیٹ تیار نہیں ہے حالانکہ ڈگری لینے کیلئے 19اگست 2023کی نئی تاریخ دی گئی‘‘ ۔ بلقیس کی طرح ہی گاندربل کے گلزار احمد نامی ایک اور طالب علم نے بھی فروری 2023میں ڈگری سرٹیفکیٹ کیلئے تمام لوازمات پورا کرنے کے بعد فارم جمع کیا لیکن 6ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگر ڈگری سرٹیفکیٹ شعبہ امتحانات کی دوسری منزل سے تیسری منزل تک ابھی نہیں پہنچی ہے۔کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کی پہلی منزل پر فارم جمع کیا جاتا ہے اور دوسری منزل میں ڈگریاں تیار کی جاتی ہیں اور ڈگریوں کو پرنٹ دیا جاتا ہے لیکن شعبہ امتحانات کے ملازمین کی کارگردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دوسری منزل سے ڈگری کو نیچے آنے تک مہینوں لگتے ہیں اور تب تک طلبہ و طالبات کے پیر گھس جاتے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کشمیر یونیوسٹی ڈاکٹر ماجد نے اس ضمن میںکشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’تمام طلبہ و طالبات کو ڈگری اسناد فراہم کی گئی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ ڈگری اسنادکی اجرائی میں ہم نے تبدیلی لائی ہے اور اب کسی بھی طالب علم کو فارم جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہم نتائج ظاہر ہونے کے فوراً بعدمتعلقہ محکمہ جات کو ڈگری اسناد روانہ کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’ چند طلبہ و طالبات کے فارم گم ہوگئے تھے لیکن نیا فارم جمع کئے بغیر ہم نے ان کی ڈگریا ں اجراء کی ہیں‘‘۔ڈاکٹر ماجدنے کہا ’’ اب کسی بھی کالج سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو ڈگری کیلئے یونیورسٹی نہیں آنا ہوگا بلکہ ڈگری اسناد ان کو کالجوں میں ہی فراہم کی جائیں گی‘‘۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?