عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//خطے میں فٹ بال کی پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینے کے لیے، 10 روزہ AFC “B” ڈپلومہ کوچنگ کورس جمعہ کو کشمیر یونیورسٹی میں شروع ہوا۔ اس پروگرام کا اہتمام آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن ،ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس اور فٹ بال پلیئرز ایسوسی ایشن آف انڈیاکے اشتراک سے کر رہا ہے۔شمالی،جنوبی ووسطی ہندوستان اور شمال مشرقی ریاستوں سے کل 24 فٹ بال کے شائقین اس کورس میں حصہ لے رہے ہیں، جو فٹ بال کے خواہشمند کوچوں کو جدید تربیتی طریقہ کار، جدید کوچنگ تکنیک، اور جدید طرز عمل فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے اپنے پیغام میں اس پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے ملک میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔انہوں نے کہا، “یونیورسٹی تعلیمی فضیلت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔