سرینگر/ کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے کل آثار شریف حضرت بل میں زائرین کیلئے ایک کیمپ لگایا گیا جس میں زائرین کو مشروبات اور چائے فراہم کی گئی ۔شعبہ سٹوڈنٹس ویلفیر کی طرف سے لگائے گئے اس کیمپ میں وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر طلعت احمد ،پروفیسر اکبر مسعود قادری ،ڈاکٹر نثار اے میر ،پروفیسر فاروق احمد میر ،پروفیسر ریئس احمد قادری،ڈاکٹر شمیم احمد شاہ بھی موجود تھے اور زائرین کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ یہ ایک سماجی ذمہ داری ہے اور انہوں نے شعبہ سٹوڈنٹس ویلفیر کی طرف کئے گئے انتظامات کو سراہا ۔اس موقعہ پر کئی فیکلٹی ممبران اور طلاب بھی موجود تھے۔