سرینگر//کشمیر یونیورسٹی ٹیچرس ایسو سی ایشن نے نئی ایگزیکٹو باڈی تشکیل دیتے ہوئے ڈاکٹر مہیت احمد بٹ کو صدر منتخب کیا۔شعبہ کمپیوٹر سائنس کے مدرس ڈاکٹر مہیت احمد بٹ2برسوں تک اس عہدے پر فائر رہیں گے۔ شعبہ کیمیات کے پروفیسر الطاف حسین پنڈت کو نائب صدر اورشعبہ دواسازی سائنس کے ڈاکٹر محمد اسحاق گیر جنرل سیکریٹری اور محکمہ طبیعات(فزیکس) کے ڈاکٹر وسیم باری جوائنٹ سیکریٹری و خزانچی مقرر کئے گئے۔ دیگر ایگزیکٹو ممبران میں شعبہ سنسکرت کے ڈاکٹر محمد معراج احمد،نباتیات(باٹونی) کے ڈاکٹر محمد یعقوب بٹ،شعبہ سی سی ائے ایس کے ڈاکٹر غلام محمد بٹ،لسانیات شعبے سے پروفیسر عادل امین کاک،کمپیوٹر سائنسز کے سجاد محمد خان،انسٹی چیوٹ آف فارن لنگویجز کے ڈاکٹر غلام محمد بٹ،شعبہ فارسی کے ڈاکٹر جہانگیر اقبال تانترے،ایجوکیشن کی ڈاکٹر تسلیمہ جان،شعبہ کشمیری کے ڈاکٹر الطاف احمد گنائی اور شعبہ سی سی ائے ایس کے ڈاکٹر آفاق عزیز یتو شامل ہے۔انتخاب کے دوران مین کیمپس حضرت بل کے علاوہ شمالی اور جنوبی کیمپس کے علاوہ لیہہ اور کرگل کے سٹالائٹ کیمپس سے مجموعی طور پر272ووٹ ڈالے گئے۔