عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //بھاری برفباری کے بعد پید شدہ صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے آج یعنی 30دسمبر کو لئے جانے والے امتحانات ملتوی کئے ہیں ۔یو نیورسٹی نے ایک بیان میں کہا’’خراب موسم کے پیش نظر30 دسمبر کو ہونے والے کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی کر دئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کیلئے نئی تاریخوں کو الگ سے مشتہر کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر میںبھاری برفباری کے بعد اگرچہ موسم میں بہتری آئی تاہم بیشتر علاقوں میں برف جمع ہونے کے باعث رابطہ سڑکیں ابھی بھی بندپڑی ہیں ۔