سرینگر//دانشگاہ کشمیر نے پیر کو لئے جانے والے بی ایڈ پرچے کا امتحان ملتوی کردیا۔یہ اقدام ان شکایات کے بعد اُٹھایا گیا جن میں کہا جارہا تھا کہ مذکورہ پرچہ کے سوالات پہلے ہی تقسیم ہوئے تھے۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق آج بی ایڈ کیلئے جو پرچہ لیا جانے والا تھا اُس کے بارے میں گیس پیپر (اندازی پرچہ) کی تقسیم کی شکایات آئی تھیں اس لئے مذکورہ پرچے کے امتحان کو ملتوی کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز سے آج کے سوالی پرچے کو واپس لایا گیا ہے اور ملتوی شدہ پرچے کے امتحان کے بارے میںعنقریب نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔