عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //وادی کشمیر میں شدید ٹھنڈ کے بیچ کشمیر یونیورسٹی میں یکم جنوری سے 23فروری تک سرمائی تعطیلات ہونے کا امکان ہے ۔یونیورسٹی میں یکم جنوری سے سرمائی تعطیلات ہونے کا امکان ہے ۔ یونیورسٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ کشمیر یونیورسٹی میں یکم جنوری سے 23فروری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری 2025تعطیلات شروع ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی میں زیادہ سے زیادہ، ہم فروری23تک چھٹیوں کا اعلان کریں گے تاہم اس سلسلے میں باضابطہ احکامات جاری ہونا باقی ہیں۔