سرینگر// کشمیر یونیورسٹی میں ’Scholarly Writing, Reference Management and Deterring Plagiarism’‘ کا 2روزہ ورکشاپ کل شروع ہوا ۔یہ ورکشاپ علامہ اقبال لائبری کی طرف سے منعقد ہوا ۔تعلیمی امور کے ڈین پروفیسر محمد اشرف وانی نے قومی سطح کے اس ورکشاپ کا افتتاح کیا ۔کشمیر یونیورسٹی کے چیف لائبرین ڈاکٹر اے ایم بابا نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد سکالروں کو تحقیق کے طریقہ کار میںنئے آلات اور جدید ٹیکنالوجی سے واقف کرانا ہے ۔اسسٹنٹ لائبرین محمد اسحاق لون نے ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس کے نظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ اسسٹنٹ لائبرین شیخ محمد عمران نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔