سرینگر // کشمیریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کل یونیورسٹی کے سالانہ ادبی اور ثقافتی تہوار’سونزل‘‘ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر طلعت نے کہا کہ یونیورسٹی ہر سال 'سونزل' میلے کے انعقاد اس لئے کرتی ہے تاکہ طلبا ء کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور ثقافت کو فروغ دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا ہو سکے ۔ اسٹوڈنٹس ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو) کے زیر اہتمام 8 روزہ فیسٹیول میں ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پینٹنگ ، اسلامی خطاطی ، مباحثہ ، پوسٹر میکنگ ، اسپاٹ فوٹوگرافی ، شاعری، بالی ووڈ سمیت 25 ایونٹس کے مقابلے بھی شامل ہیں۔پروفیسر طلعت نے طلبہ کی کلاس روم سے ہٹ کر تعمیری مصروفیت پر زور دیا تاکہ وہ ’سونلزل‘ جیسے پلیٹ فارمز پر ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور اظہار کو ظاہر کرسکیں۔انہوں نے کہا ’’ہم کالجوں اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے اپنے طلباء کی حمایت اور حوصلہ افزائی کیلئے پرعزم ہیں۔اس موقعہ پر طلاب کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ یونیورسٹی کے پروفیسروں نے شرکت کی ۔