سرینگر //’ہمالین بائیوڈائیورسٹی ،کریکٹریرائزیشن و بائیو سپکشن فار سسٹین ایبل یٹیلائزیشن ‘کے موضوع پر کشمیر یونیورسٹی میں دوروزہ سیمینار شروع ہوگیا۔قومی سطح کے اس سیمینار کا اہتمام کشمیر یونیورسٹی کے سنٹر فار کشمیر ہمالین بائیو ڈائیورسٹی ،ڈاکومنٹیشن ، بائیو پراسپریشن و کنزوریشن کی طرف سے کیاگیا جس میں اسے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی نئی دہلی اور ڈیپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی نئی دہلی کی طرف سے بھی اشتراک حاصل ہے ۔اپنے صدارتی خطبے میں کشمیریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خورشید اقبال اندرابی نے بائیوڈائیورسٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوںنے کہاکہ سائنسدانوںنے اس سلسلے میں اہم کام کئے ہیں ۔تاہم انہوںنے کہاکہ ادویات کی اہمیت کے علاوہ ہمیں اس کے دیگر اجزاء پر بھی دھیان دیناچاہئے ۔