سری نگر// کشمیر یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ساؤتھ کیمپس اننت ناگ میں پیر کو کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر خصوصی کھیلوں کی تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے مین کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس (DPES) کے زیر اہتمام انٹر ڈپارٹمنٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ (مرد/خواتین) کی اختتامی تقریب کی صدارت کی۔وائس چانسلر نے، جو رجسٹرار ڈاکٹر نثار اے میر اور وی سی کے اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹر تنویر اے شاہ کے ہمراہ تھے، نے طلباء بالخصوص لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ادارے کا نام روشن کرنے کے لیے قومی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ڈائریکٹر ڈی پی ای ایس ڈاکٹر مصویر احمد نے کھیلوں کے قومی دن اور اس کی اہمیت کے بارے میں مختصراً آگاہ کیا۔