سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے سکول آف لاء میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق سربراہ اور ڈین آف لاء ڈیپارٹمنٹ کشمیر یونیورسٹی پروفیسر اکرم میر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ،جو منگل کوانتقال کرگئے تھے۔ تعزیتی اجلاس میں ڈین سکول آف لاء پروفیسر محمد حسین ، صدر KUTA ڈاکٹر محیط ، ڈائریکٹر CCAS، پروفیسر جی این کھاکی، جنرل سیکریٹری KUTA ، سینئر فیکلٹی ممبران کے علاوہ سکول آف لاء کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔