سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے شمالی کیمپس میںنصف درجن طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہونے کے بعد کیمپس کو جمعہ کے روز دو دنوں کیلئے بند کیا گیا۔
کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس کو جمعہ اور سنیچر کیلئے بطور احتیاط بند کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ گذشتہ روز مثبت آئے ہیں۔