عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//کشمیر یونیورسٹی نے14مئی تک لئے جا نے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئے ہیں ۔اس ضمن میںاسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی نوٹس کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے 14مئی تک لئے جانے والے تمام امتحانات کو ملتوی کیاجاتا ہے جبکہ ملتوی شدہ پرچوں کیلئے تازہ تاریخوں کا اعلان الگ سے کیاجائے گا۔خیال رہے کہ یونیورسٹی میں تدریسی عمل پہلے ہی معطل تھا اور حکومتی حکم نامہ کے مطابق آج یعنی پیر کو چھٹی کے موقعہ پر تعطیلات میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ لیاجائے گا تاہم اغلب ہے کہ اب توسیع نہیںہوگی کیونکہ ہندوپاک جنگ بندی ہوچکی ہے