سرینگر//کشمیر ہاٹ سرینگر میں ریاستی کلچرل اکادمی اور محکمہ تمدن کے اشتراک سے منعقدہ رمضان فیسٹیول میں لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔ فیسٹیول کے دوران مختلف اقسام کے فوڈ اسٹال لگائے گئے تھے اور افطار اور شام کے اوقات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اس کا رُخ کیا ۔ فیسٹیول میں بچوں کی تفریح کیلئے الگ انتظامات رکھے گئے تھے ۔ کل رمضان سپیشل لکی ڈرا منعقد ہوا اور آسمہ نامی لڑکی نے رنگین ٹیلی ویژن کا پہلا انعام حاصل کیا ۔ دیگر انعامات میں ریفرجریٹر، میوزک سسٹم ، بائیسایکل اور دیگر چیزیں بھی تھیں ۔ اگلا ڈرا عرفہ کے روز ہو گا جس میں بائیک پہلے انعام کے طور دی جائے گی ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ نے رمضان کے افتتاح پر ایک میٹنگ میں یہ فیسٹیول منعقد کرنے کی ہدایت دی تھی ۔