سرینگر //کشمیر ہاورڈ سکول حبک نسیم باغ میں یوم اساتذہ منایا گیا۔تقریب کا انعقاد سکول کے پرائمری ڈیپارٹمنٹ نے کیا تھا ،اس موقعے پر والدین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقعے پر کشمیر یونیوسٹی کے شعبہ زولوجی کے سربراہ پروفیسر فیاض احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ روزنامہ ٹربیون کے منیجرشیخ واحد ،کشمیریونیوسٹی سٹوڈنٹس ولفیئر کے کارڈینیٹر زاہد جیلانی نے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے حصہ لیا۔ کشمیر ہاورڈکے پرنسپل عرفان یوسف نے سکول انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر والدین کی سرہانہ کی جبکہ مہمان خصوصی نے بچوں کو سماجی برائیوں سے دور رکھنے میں والدین کے رول پر روشنی ڈالی۔ چیرمین کشمیر ہاورڈ طارق احمد نے والدین ، طلبہ، تدریسی عملے اور غیر تدریسی عملے کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر 500والدین نے یوم اساتذہ پر شرکت کی اور پروگرام کو سراہا۔