سرینگر//کشمیر ہاروڑ اسکول حبک نسیم باغ نے5ویں جماعت سے لیکر10ویں جماعت تک کی طالبات کیلئے شالیمار گھاٹ سے باغ شگوفہ نگین تک سالانہ کراس کنٹری دوڑ کا انعقاد کیا۔ ہاروڑ اسکول کی پرنسپل میڈم عرفانہ نے دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جبکہ طالبات نے اس دوڑ میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر بشارت احمد نے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقعہ پر پرنسپل نے کھیل کود کے رول سے طلباءکی شخصیت کو نکھارنے اور انہیں پر اعتماد بنانے کے معاملات کواجاگر کیا۔ کشمیر ہاروڑ کے چیئرمین طارق بکتو نے اختتامی خطبہ دیتے ہوئے دوڑ کے انعقاد میں انتظامیہ اور پولیس کے علاوہ والدین،طلاب و استاتذہ کے ساتھ ساتھ غیر تدریسی عملے کی سراہنا کی،جس کی وجہ سے یہ دوڑ کامیاب ہو سکی۔ دوڑ کا اختتام اسکول کے ترانہ سے ہوا۔