سرینگر //کشمیر ہاروڈ انڈر 16انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بدھ کو کشمیر ہارورڈ کی ٹیم نے دلی پبلک سکول کو تین وکٹوں سے شکست دی۔ دلی پبلک سکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ٹیم کا آغاز بہتر نہ رہا اور انکے سلامی بلے باز بغیر کوئی رن سکور کئے آئوٹ ہوگئے۔ نبیل قاری اور وسالت نے دلی پبلک سکول کا سکور 11ویںاوور میں 68رن تک پہنچایا ۔ نبیل نے آئوٹ ہونے سے قبل 33رن بنائے جبکہ وسالت صرف 12رن ہی سکور کرپائے ۔ مقررہ بیس اوور میں دلی پبلک سکول نے صرف 129رن بنائے۔ جواب میں میچ کے دوران کشمیر ہاروڈ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور پہلے اوور میں ہی ٹیم وکٹ کھو بیٹھی۔ کشمیر ہارورڈ نے مقررہ ہدف 19.3اوور میں مکمل کیا۔ کشمیر ہارورڈ کی طرف سے فرزان نے 24، اسرار نے 22 رن سکور کئے جبکہ ساحل نے 15رن بنائے۔ اس موقعے پر کشمیر ہارورڈ کے شیخ مبشر، کرکٹر عابد نبی، ڈائریکٹر امبلین ہنان منظور بطور مہمانی خصوصی موجود رہے۔ اسرار کو 22رن سکور کرنے کے علاوہ ایک وکٹ حاصل کرنے کیلئے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کشمیر ہاروڈ کا مقابلہ اب کواٹر فائنل میں آر پی سکول سے ہوگا۔