ٹی آر سی گرائونڈ سرینگر میں بُد ھ کے روز کورارٹر فائنل جیتنے کے بعد ایس پی ہائر سکنڈری سکول اور سپرنگ بڈس سکول بڈگام نے کشمیر ہارورڈ انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ایس پی سکول نے سٹیٹ کرکٹ اکیڈمی آف سپورٹس کونسل کو دو وکٹوں سے شکست دی ۔ سٹیٹ کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آل آئوٹ ہوکر 19اووروں کُل 113رن اسکور کئے۔ جس کے جواب میں ایس پی سکول نے یہ ہدف 18اعشاریہ 3اوورز میں 8وکٹ گنوانے پر پورا کیا۔ شاکر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ایک اور میچ میں سپرنگ بڈس بڈگام نے بسکو سکول کو ہرادیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بسکو سکول کی ٹیم مقررہ اووروں میں 7وکٹوں کے نقصان پر 102رن اسکور کرسکی۔ حسین نے سب سے زیادہ 23رن اسکور کئے جبکہ عثمان شفیع نے 20رن بنائے۔ سپرنگ بڈس کیلئے جنید اور طاہر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگ میں بلے بیٹنگ کرتے ہوئے سپرنگ بڈس نے یہ ٹارگٹ 13اووروس میں چار وکٹوں کے نقصان پرپورا کیا۔ آشیش نے سب سے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46رن بنائے ۔ بعد میں آشیش کو مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آخری کوارٹر فائنل جمع کے روز گرین ویلی اور طاہرہ خانمز کھیلا جائے گا۔