سرینگر//کشمیر ہاروارڈ سکول حبک نسیم باغ نے کل ٹربیون آرگنائزیشن کے اشتراک سے بین سکول مباحثے کا انعقاد کیا ۔اس موقعہ پر گورنر این وین ووہر امہمان خصوصی تھے جبکہ ٹربیون کے جنرل منیجر ،ٹربیون کے چیف ایڈیٹر ،کشمیر ہاروارڈ کے چیرمین طارق احمد اور پرنسپل عرفانہ یوسف مہمان ذی وقار کی حیثیت سے تقریب میں موجود تھے ۔’Googlelisation:‘ کے عنوان سے منعقدہ بحث مقابلے میں سرینگر کے 12سکولوں کے طالب علموں نے حصہ لیا ۔اس موقعہ پر گورنر این این ووہرا نے کہا کہ گورنر نے کہا کہ ایسے مقابلوں سے طلاب میں خود اعتمادی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس طرح کے مزید پروگرام ریاست بھر میں منعقد کئے جائیں تاکہ دیگر طلاب بھی ایسے پرگرواموں سے مستفید ہوں۔انہوں نے سکول انتظامیہ اور پروگرام کے منتظمین کو مبارک باد پیش کی ۔مقابلے میں6000روپے کا پہلا انعام باور االطاف ، 4000روپے کا دوسرا انعام انا فردوس شاہ اور 3000 روپے کا تیسرا انعام برین اشتیاق شیخ نے حاصل کیا۔