سرینگر /سرینگر۔جموں شاہراہ جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے کھول دی گئی۔
اس شاہراہ کو گذشتہ روز موسم کی خرابی کے بعد گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کیا گیا تھا۔
حکام نے کہا کہ شاہراہ کو کھولدیا گیا ہے اور سب سے پہلے اُدھمپور اور جموں میں درماندہ سواریوں کو سرینگر کیلئے روانہ ہونے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
کم و بیش500گاڑیاں گذشتہ روز سے جموں اور اُدھمپور میں درماندہ پڑی تھیں۔
حکام کے مطابق تاہم تاریخی مغل روڑ پیر کی گلی علاقے میں برف کی بھاری موجودگی کی وجہ سے لگاتار بند ہے