عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ نے انفراسٹرکچر کی بہتری اور مرمت کے کاموں کے لیے بجلی بند رکھنے کا شیڈول جاری کیا ہے، جس کے باعث وادی کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہی ہے۔
شیڈول کے مطابق، سرینگر-بڈگام سیکٹر میں پیرباغ، ہمہامہ، ایئر فورس، شیخ پورہ، ایس ٹی سی بی ایس ایف، حیدرپورہ اور ملحقہ علاقوں میں 23 اپریل اور 26 اپریل کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ ضلع بڈگام میں 33 کے وی واٹرہیل ٹیپ لائن کی مرمت کے لیے 17 اپریل اور 21 اپریل کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ضلع بانڈی پورہ میں 33 کے وی نہالپورہ (مرکندل) لائن کی مرمت کے کام کے باعث 19 اپریل اور 22 اپریل کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک نیڈکھئی، مرکندل، سمبل، چندرگیر، انکول اور گنڈ بون سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔
20 اپریل کو پامپور علاقے میں دو بڑی لائنوں کی مرمت کے لیے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی بند رہے گی، جس سے پامپور، خادرموہ، زیون، ٹینگن اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوگی۔
کشمیر کے متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر، کے پی ڈی سی ایل کاشٹ ڈاؤن شیڈول جاری
