سرینگر/کشمیر کے سابق جنگجوئوں کی پاکستانی بیویوں نے سنیچر کو ایک بار بھر اپنا یہ مطالبہ دہرایا کہ اُنہیں سفری دستاویزات فراہم کی جائیں تاکہ وہ پاکستان جاکر اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ مل سکیں۔
مذکورہ خواتین نے آج پریس کلب سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزریر خارجہ سشما سوراج سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ مداخلت کرکے اُن کا مسئلہ حل کرے۔
واضح رہے کہ وہ سینکڑوں خواتین سفری دستاویزات سے محروم ہیں جنہوں نے پاکستان میں کشمیر کے سابق جنگجوئوں سے شادیاں رچائی تھیں اور جو مذکورہ جنگجوئوں کی باز آبادکاری پروگرام کے تحت یہاں اپنے شوہروں کے ہمراہ آئی ہوئی ہیں۔
مذکورہ پاکستانی خواتین نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک اور سشما سوراج سے مداخلت کی اپیل کی۔
ان خواتین نے متعدد بار مظاہرے بھی کئے ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ اُنہیں سیاست کا شکار نہ بنایا جائے۔