سرینگر/کشمیر میں سنیچر کو مسلسل دوسرے بھی بعض علاقوں میں کرفیو کے تحت پابندیاں عاید رکھی گئی ہیں۔
یہ پابندیاں گذشتہ روز سے جاری ہیں۔ ان پابندیوں کا اطلاق جنگجو کمانڈر ذاکر موسیٰ کے فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہونے کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔
انصار غزوة الہند کے چیف کمانڈر ذاکرموسیٰ کو فورسز نے جنوبی ضلع پلوامہ کے ڈاڈہ سرہ علاقے میں جمعرات شام دیر گئے جاں بحق کردیا۔
حکام نے کہا کہ سرینگر کے کچھ علاقوں، کولگام اور پلوامہ قصبہ جات میں لوگوں کی نقل وحمل پر پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔
حکام نے آج مسلسل دوسرے روز بھی سبھی تعلمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے ،جبکہ ٹرین سروس بھی معطل رکھی گئی ہے۔
سرینگر کے جن پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اُن میں نوہٹہ،رعناواری،خانیار،صفاکدل اور ایم آر گنج شامل ہیں، جبکہ مائسمہ اور کرالہ کھڈ علاقوں میں ''جزوی پابندیاں'' عاید رکھی گئی ہیں۔